ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں:مودی

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں:مودی

Mon, 01 May 2017 22:18:18    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کے صنعت کاروں کو ہندوستان میں توانائی، ریل، سڑک، بندرگاہ اور ریئل اسٹیٹ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے جتنے پرکشش مواقع موجود ہیں، اتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی موجودگی میں یہاں منعقد ہندوستان -ترکی سربراہی بزنس کانفرنس میں دونوں ممالک کے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ کاروبار 2008کے 2.8ارب ڈالر سے بڑھ کر 2016میں 6.4ارب ڈالر تک ضرور پہنچ گیا ہے، لیکن یہ اب بھی امکانات سے کافی کم ہے۔مودی نے کہاکہ ہندو ستان اور ترکی کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات ہیں،حالانکہ کاروبار میں یہ اضافہ حوصلہ افزا ہے،لیکن حقیقی امکان کو دیکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی لین دین اور تعاون کی سطح کافی نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہندوستان اور ترکی مضبوط بنیاد کے ساتھ دنیا کی 20 چوٹی کی معیشتوں میں شامل ہیں اور مختلف علاقوں میں دو طرفہ تعاون قابل ذکر طور پر بڑھا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ تعلقات کو مزید گہرا بنانے اور باہمی رابطے کو بڑھانے کا وقت آ گیا ہے، کاروبار کے لیے سازگار ماحول کا وعدہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ترکی کی تعمیراتی کمپنیاں ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے علاقے، خاص طور پر بندرگاہ، ریلوے، ریئل اسٹیٹ، توانائی، ہائیڈروکاربن، سیاحت اور گاڑی جیسے شعبوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔
 


Share: